ادراک علی اصغر 07 ستمبر 2020 شیئر کریں جسم سے روح کے فاصلے طے کرو روز و شب ان خلاؤں میں اڑتے رہو اور پھر جب سمندر میں گرنے لگو تو کہو چاند سورج ستارے زمیں آسماں میرے اپنے بدلتے ہوئے نام ہیں ہر جگہ میں ہوں میرے سوا کچھ نہیں