ہولی

وفا کے پھول کھلاؤ بہار ہولی ہے
نظر نظر سے ملاؤ بہار ہولی ہے


ہنسو تو سب کو ہنساؤ بہار ہولی ہے
دلوں کی پیاس بجھاؤ بہار ہولی ہے


نظر سے دل میں سماؤ بہار ہولی ہے
گلے سے سب کو لگاؤ بہار ہولی ہے


وفا کا رنگ جماؤ بہار ہولی ہے
ترانے پیار کے گاؤ بہار ہولی ہے


نہ ہم سے روٹھ کے جاؤ بہار ہولی ہے
اب آؤ لوٹ بھی آؤ بہار ہولی ہے


رنگوں میں رنگ رچاؤ بہار ہولی ہے
دلوں کا بھید مٹاؤ بہار ہولی ہے


گلال عبیر اڑاؤ بہار ہولی ہے
مناؤ جشن مناؤ بہار ہولی ہے