ہر مسئلے کی تہہ میں اترنا نہیں ٹھیک

ہر مسئلے کی تہہ میں اترنا نہیں ٹھیک
اس زندگی کے ہاتھوں مرنا نہیں ٹھیک
دنیا میں بہت کر کے یہ دیکھا میں نے
اس دنیا میں کچھ بھی کرنا نہیں ٹھیک