ہماری قسمت میں کیا لکھا ہے پتہ نہیں ہے (ردیف .. ن)

ہماری قسمت میں کیا لکھا ہے پتہ نہیں ہے
سنا ہے محنت کا فلسفہ ہے پتہ نہیں ہے


تو اپنی دنیا سے میری دنیا بسار بیٹھا
یا اب بھی مجھ میں ہی مبتلا ہے پتہ نہیں ہے


بتا کہ عورت کے سب مسائل کا حل ہے آنسو
یا اس کا آنسو ہی مسئلہ ہے پتہ نہیں ہے


پتہ نہیں ہے کہ ہم کو دراصل کیا پتہ ہے
کہ ہم کو دراصل جو پتہ ہے پتہ نہیں ہے


ہمارے آگے ہزار منظر بدل رہے ہیں
یہ کن مناظر پہ من رکا ہے پتہ نہیں ہیں


ہر اک زمان و مکاں میں سچ کا بدلنا طے ہے
سو ہم کو فی الوقت جو پتہ ہے پتہ نہیں ہیں