گڈ نائٹ

رات کا وقت ہے
کوئی آہٹ نہ کر
بات جو بھی ہو من میں وہ من میں ہی رکھ
بول دینے سے تکلیف گھٹتی نہیں
بلکہ بٹ جاتی ہے اور
بڑھ جاتی ہے
رات کے وقت تو چپ ہی رہنا مناسب ہے کہنا نہیں
ایک بھی بات مجھ پر جو بھاری پڑے
کوئی بھی بات جو مجھ کو سونے نہ دے
اور سن بات سن
میرے سن لینے سے یہ پریشانیاں حل نہ ہوں گی کبھی
میں تیرا ایک معمولی عاشق ہی ہوں چارہ گر بھی نہیں
کوئی ایسی پریشانی ہو جس کا حل
میرے سینہ سے لگتے ہی مل جائے گا تو ہی زحمت اٹھا
مجھ کو بس وہ بتا جس میں جسموں کی تاثیر کام آ سکے
اس برہنہ بدن پر بدن کی ہی تدبیر کام آ سکے
اور یہ ممکن نہ ہو تو وہی بات ہے
رات کا وقت ہے