ہم نے سیکھا ہے محبت کرنا
ہم نے سیکھا ہے محبت کرنا
ایک اک دل پہ حکومت کرنا
ہم بھی تاریخ بدل سکتے ہیں
شرط ہے ہمت و جرأت کرنا
زیب دیتا نہیں انسانوں کو
کسی انساں کی عبادت کرنا
رکھ کے خود اپنی ضرورت کو ادھار
پوری اوروں کی ضرورت کرنا
شب کی تاریکی میں سیکھا ہم نے
چاند تاروں کی تلاوت کرنا
آخری سانس تلک جیون کی
مرد کی شان ہے محنت کرنا
فرض سے حج کے ہے افضل حافظؔ
بوڑھے ماں باپ کی خدمت کرنا