حادثہ

ایک شیشہ
جسے میں نے رکھا تھا
محراب کی چھاؤں میں
رات کو
چھن سے نیچے گرا فرش پر
اور بکھرا
دھنک کی طرح
دفعتاً
نیند سے جاگ کر
میں نے دیکھا
تو
پرچھائیوں کے
تصادم کے آثار تھے