گراں ہے تلخئ لمحات پیارے
گراں ہے تلخئ لمحات پیارے
سدھر جائیں گے سب حالات پیارے
کوئی الزام کیوں مجھ پر لگے گا
غلط کرتا ہوں میں کب بات پیارے
میں درد و کرب میں ڈوبا ہوا ہوں
کٹے گی کس طرح سے رات پیارے
ترے لطف و کرم سے جی رہا ہوں
نہیں ورنہ مری اوقات پیارے
نہیں معلوم اس دنیا نے کیوں کر
لگا رکھی ہے مجھ پر گھات پیارے
مٹائیں ہم غلط فہمی ہے جو بھی
ہیں دل میں کس لئے خدشات پیارے
نہیں کوئی مزا پھر زندگی کا
ہوئے مجروح جب جذبات پیارے
کہاں تک اس طرح پریمیؔ جئیں گے
بڑے ہیں دل شکن حالات پیارے