فرق کیا ہے یہ من و تو کے بیچ
فرق کیا ہے یہ من و تو کے بیچ
ایک سے دوسری خوشبو کے بیچ
ہم چلے بھی کہ وہیں پر ہیں کھڑے
محمل و ناقہ کے جادو کے بیچ
فاصلہ کتنا بڑھا مڑ کے تو دیکھ
منصفی اور ترازو کے بیچ
اک بڑا فرق ہے معصومی کا
دشت اور شہر کے آہو کے بیچ
لوگ جینے پہ نہ مامور تھے کب
خنجر و مہر ہلاکو کے بیچ
لوگ کس عشق کے جویا ہوئے ہیں
رقص و پازیب سے گھنگرو کے بیچ