ایک جانب تو تیری زلف کھلی جاتی ہے
ایک جانب تو تیری زلف کھلی جاتی ہے
دوسری سمت میری عقل اڑی جاتی ہے
ایسا لگتا ہے مری جان نکل جائے گی
روٹھ کر مجھ سے تو جس وقت چلی جاتی ہے
رب نے مخلوق بنائی تھی جو سب سے بہتر
ہائے آپس میں وہ لڑ لڑ کے مری جاتی ہے
آپ نے جھیلا ہے لوگوں کا بہشکار فقط
سچ کے کہنے پہ تو گردن بھی چلی جاتی ہے
آپ ضدی ہیں مگر دل کے بہت ہیں اچھے
بات جو کہنے کی ہے وہ تو کہی جاتی ہے