بات اتنی تو مری مان بڑا اچھا ہے
بات اتنی تو مری مان بڑا اچھا ہے
تیرا لہجہ یہ مری جان بڑا اچھا ہے
تیرے چہرے کے سوا کوئی نہ دیکھوں چہرہ
تیری جانب سے یہ فرمان بڑا اچھا ہے
ایسی باتوں سے ہمیں کوئی سروکار نہیں
اچھی گیتا ہے کہ قرآن بڑا اچھا ہے
اس کے کہنے پہ جلائی گئی ساری بستی
تیرا کہنا ہے کہ سلطان بڑا اچھا ہے