احساس کے ہر رنگ کو اپنا لیتا

احساس کے ہر رنگ کو اپنا لیتا
ہنس لیتا گا لیتا غم کھا لیتا
ادراک لگاتا ہے کچوکے ورنہ
دل کو میں کھلونوں سے بھی بہلا لیتا