دوسروں کے واسطے بد حال رہ کر کیا ملا

دوسروں کے واسطے بد حال رہ کر کیا ملا
غم چھپا کر عمر بھر خوش حال رہ کر کیا ملا


صرف لوگوں کو ہنسی آئی مرے حالات پر
کیا بتائیں بے سبب کنگال رہ کر کیا ملا


بے سہارا ان پرندوں کا ٹھکانہ پیٹھ پر
آپ کیا سمجھیں گے مجھ کو ڈال رہ کر کیا ملا


نیہ کی پچکاریوں کے ساتھ میں آشیش بھی
میں سمجھ سکتا ہوں روٹی دال رہ کر کیا ملا


جانور انسان پکشی کوئی بھی آتا نہیں
گاؤں کا سوکھا ہوا پھر تال رہ کر کیا ملا


ان پرندوں کو پکڑ کر قید کرنا بے سبب
سونچتا ہوں زندگی بھر جال رہ کر کیا ملا


آنکھ سے بہتے ہوئے آنسو نہیں پوچھے گئے
ویرتھ ہی رکھا رہا رومال رہ کر کیا ملا