ڈوبنے سے بچا رہا ہے مجھے

ڈوبنے سے بچا رہا ہے مجھے
کوئی ساحل پہ لا رہا ہے مجھے


ایک دریا ہے میری آنکھوں میں
ایک صحرا بلا رہا ہے مجھے


روح سے جسم مطمئن ہے تو
خود پہ رونا کیوں آ رہا ہے مجھے


وصل کے وقت تو میں تجھ میں تھا
ہجر دنیا میں لا رہا ہے مجھے


میرے جیسی صدائیں لگتی ہیں
کوئی مجھ سا بلا رہا ہے مجھے