دلوں سے ہوتی ہوئی روح تک اتر آئی
دلوں سے ہوتی ہوئی روح تک اتر آئی
کسی کی یاد بھی آئی تو کس قدر آئی
تمام رات نہاتی رہی تھی بارش میں
تبھی تو اتنی چمکتی ہوئی سحر آئی
کسی نے دل کی کہانی سنائی کچھ ایسے
کہ لب خموش ہوئے اور آنکھ بھر آئی
تلاش کرتی رہی میں بھی چار سو اس کو
نگاہ وہ بھی مجھے ڈھونڈھتی نظر آئی
بہت دنوں میں ہوئی دل پہ پھر وہی دستک
بہت دنوں میں صباؔ اپنی کچھ خبر آئی