دلوں کی خاک اڑنے سے تمہیں کیا فرق پڑتا ہے
دلوں کی خاک اڑنے سے تمہیں کیا فرق پڑتا ہے
کسی کے جینے مرنے سے تمہیں کیا فرق پڑتا ہے
تمہارے گھر کے رستے کی اداسی ختم ہو جائے
مجھے گھر تک بلانے سے تمہیں کیا فرق پڑتا ہے
تمہیں اچھی نہیں لگتیں مری خوشیاں بتاؤ کیوں
مرے ہنسنے ہنسانے سے تمہیں کیا فرق پڑتا ہے
تمہیں تو چھت میسر ہے سلامت ہے تمہارا گھر
مرا گھر ڈوب جانے سے تمہیں کیا فرق پڑتا ہے
مرے اطراف دشمن ہیں پرائے اور اپنے بھی
لڑے تنہا زمانے سے تمہیں کیا فرق پڑتا ہے