دل میں دھڑکن لب میں جنبش چاہیے
دل میں دھڑکن لب میں جنبش چاہیے
زندہ رہنے کو یہ ورزش چاہیے
آدمی ہونے کا دینے کو ثبوت
پاؤں میں تھوڑی سی لغزش چاہیے
بیٹھے بیٹھے قسمتیں بنتی نہیں
عزم محنت اور کوشش چاہیے
امتزاج عیش و غم ہے زندگی
لاکھ خوشیاں بھی ہوں رنجش چاہیے
حافظؔ اس کو جستجو سورج کی ہے
اور تمہیں بھی ایک مہوش چاہیے