دست اٹھائیں یا کشکول
دست اٹھائیں یا کشکول
ربا دینے والے بول
یا رب یا رب کرتا ہوں
یا رب یا رب مجھ سے بول
میں نے تیری بولی سیکھی
تو بھی میری بولی بول
میں بھی نم دیدہ ہو جاؤں
یوں آنکھوں سے موتی رول
دنیا کو کچھ سمجھا ہوں
کچھ دنیا کو تو بھی کھول
کشتی پانی اوپر نیچے
پانی کشتی ڈانواڈول
میرے جینے کا ساماں
میری تمناؤں کا غول