کپس

چائے کا ایک سپ
لگاتے ہی
اس کے ہونٹوں کی
یاد تازہ ہوئی
کپ بورڈ میں رکھے
سلیقے سے چائے کے
کپس جن پہ
اس نے اپنے
ہونٹوں کے لمس
یہ کہہ کر چھوڑے تھے
کہ سنو جاناں
انہیں تم جب بھی
اپنے خوبصورت
ہونٹوں سے لگاؤ گے
مجھے اپنی سانسوں
میں پاؤ گے