چیخ کر بولنے سے کیا ہوگا

چیخ کر بولنے سے کیا ہوگا
دل مرا توڑنے سے کیا ہوگا


آئنہ دیکھتے ہوئے لوگو
آئنہ دیکھنے سے کیا ہوگا


میں سمندر ہوں اور مجھے ایسے
جا بہ جا روکنے سے کیا ہوگا


اس سے پہلے کہ پاؤں تھک جائیں
پوچھ لو راستے سے کیا ہوگا


بھوک مٹتی نہیں دعاؤں سے
سو خدا بیچنے سے کیا ہوگا