چہرہ کہاں ہے

عمر پختہ ہو چکی ہے
جسم قدرے بھر گیا ہے
رنگ بھی نکھرا ہوا ہے
ذہن
یہ سب چھوڑیئے چہرہ کہاں ہے