چار مہینے کی دیوار

کسی مشاعرہ میں کوثر قریشی اپنی غزل کا یہ شعر پڑھ رہے تھے۔
شرکت انجمن ناز ضروری ہے ،مگر
ہم پس سایۂ دیوار بہت اچھے ہیں
کنور مہندر سنگھ بیدی نے یہ شعر سنا تو کہا۔’’بہت اچھی بات ہے ، کوثرصاحب! لیکن خیال رکھئے گا کہ وہ دیوار کہیں نئی دہلی کے ٹھیکیداروں کی بنائی ہوئی نہ ہو، کیونکہ ایسی دیواریں بالعموم چار مہینے کے بعد گرجاتی ہیں۔‘‘