بوسہ

جھیل کنارہ
حبس میں ڈوبی بوجھل بھاری شام
تین طرف جنگل کی خوشبو
چوتھی کھونٹ طلسم
سات درا اک شہر کہ جس میں صدیوں بوڑھے بھید
پہلے در کا بھید ہوا الہام ابھی اس پل میں
ہاتھوں سے تن ڈھکتی مورت میں آدم کا جایا
تو بھی کچھ تو بول ترا کیا نام
ابھی اس پل میں