بلو جانی

بلی کا ننھا سا بچا
کھاتا ہے وہ قیمہ کچا
پیتا ہے وہ ٹھنڈا پانی
نام ہے اس کا بلو جانی
رنگ ہے اس کا کالا کالا
کھیل کھلونوں کا متوالا
گیند سے کھیلے شور مچائے
ننھی کے وہ دل کو بھائے
ننھی پوچھے کھیلنے آؤں
تب وہ بولے میاؤں میاؤں
بلو جانی دوست نرالا
ماں ہے اس کی شیر کی خالہ