بیج خدیجہ خان 07 ستمبر 2020 شیئر کریں بار بار روندا گیا احساس کچلا گیا جذبہ توڑا گیا یقین مٹایا گیا نشاں دفنایا گیا زندہ اجاڑا گیا بے وجہ پھر بھی نہ مرا نہ ٹوٹا نہ چھوٹا دلوں کی نرم نازک مٹی میں پھلتا پھولتا رہا محبت کا ننھا بیج