بھول

نادانی میں کیسے کیسے
خواب سہانے دیکھے تھے
میں سمجھی تھی
چاہت کے یہ ناطے جاناں
سب رشتوں سے افضل ہوں گے
ہاں لیکن وہ خواب تھا ایسا
جس کی تو تعبیر نہیں تھا
جیون کی تفسیر نہیں تھا