کافی پینے کے وہ فائدے جو آپ نہیں جانتے

Health benefits of drinking coffee. (Daily Science)

جدید تحقیق کے مطابق روزانہ کافی کے دو تین کپ پینا نہ صرف دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ جگر بھی جوان رہتا ہے۔
اس سے امراض قلب کے متاثرین کے ساتھ ساتھ صحت مند افراد بھی دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
امریکن کالج آف کارڈیالوجی کےمحقیقن نے امراض قلب اور اموات کی وجوہات میں کافی کے کردار پر  تفصیلی تحقیق اور تجزیہ کیا۔اس تحقیق میں کافی کو دل کی حفاظت اور دل کی صحت کے لیے بہترین اور مجرب نسخہ قرار دیا گیا۔
چستی اور جسمانی فعالیت کے لیے کافی ایک بہترین مشروب ہے۔ ذہنی طور پر تیز بناتی ہے، جگائے رکھتی ہے اور روزمرہ زندگی میں اکثر افراد کے لیے اہم مشروب ہے۔
عام طور پر لوگ کافی کو کیفین کی وجہ سے پیتے ہیں لیکن کافی میں ایک سو سے زائد نباتاتی اجزا ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ نباتاتی اجزاءبلند فشار خون (بلڈ پریشر), ذیابیطس اور خون کے گاڑھے پن جیسے امراض کے خطرے کو کم کرتے ہیں، میٹابولزم کے عمل کو بہتر بناتے ہیں ، انسولین کی حساسیت کو بڑھاتا ہے اور دل کی بے ترتیب دھڑکنوں کو نارمل کرتے ہیں۔

کیا کافی صحت مند ہے؟

جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا ہے، کافی آپ کی توانائی کو فائدہ پہنچاتی ہے اور آپ کے دل کو بھی کچھ فائدہ پہنچا سکتی ہے، لیکن کسی بھی چیز کی زیادہ مقدار خطرناک ہو سکتی ہے۔

Here's a guide to coffee nutrition facts for coffee shop drinks (regular size)

  • Americano: 10 calories appox
  • Latte: 100 calories appox
  • Mocha: 210 calories appox
  • Regular black coffee: 5 calories appox

متعلقہ عنوانات