بیکس کی کوئی کس لیے امداد کرے

بیکس کی کوئی کس لیے امداد کرے
پامال ہیں جو کون انہیں یاد کرے
فرصت کسے دہر میں دل جوئی کی
مظلوم کوئی کرتا ہے فریاد کرے