افسوس کہ جس دن سے ہم آزاد ہوئے

افسوس کہ جس دن سے ہم آزاد ہوئے
اپنی ہی بری سوچ سے برباد ہوئے
جھگڑے کبھی مذہب کبھی بھاشاؤں پر
کیا کیا ستم اپنے لیے ایجاد ہوئے