بہت دیر سے کھانا کھایا تھا آج
بہت دیر سے کھانا کھایا تھا آج
ہمارے ہی گھر میں ولیمہ تھا آج
توجہ نہ ملنے کا دکھ ہے بہت
زیادہ ہی خود کو سنوارا تھا آج
تمہاری طلب کو بھی ٹھکرا دیا
کوئی مجھ میں میرے علاوہ تھا آج
نہیں آئے گی نیند آسانی سے
بہت دیر اپنوں میں بیٹھا تھا آج
نظر رکھی جائے گی دفتر میں کل
میں گھر لوٹتے وقت تازہ تھا آج