بادل
برکھا رت میں آتے ہیں بادل
پانی بھر کر لاتے ہیں بادل
آنگن آنگن برساتے ہیں
کھیتوں کو تر کر جاتے ہیں
پیاسی دھرتی کے ہونٹوں پر
بھر جاتے ہیں امرت لا کر
ورشا کے یہ دوت ہیں بادل
کرتے ہیں دھرتی کو جل تھل
پھولوں کو دیتے ہیں تبسم
کوئل کو دیتے ہیں ترنم
چم چم بجلی چمکاتے ہیں
ایک کرن سی لہراتے ہیں
شور مچاتے ہیں گاتے ہیں
چاروں طرف یہ منڈلاتے ہیں
گیتوں کی رت جھولوں کے دن
کلیوں کی شب پھولوں کے دن
ورشا کی رت بھر کے لاتے
برساتے لہراتے جاتے