باخبر لڑکیاں

کبھی لڑکیوں کے تنومند جسموں میں
سورج کی تابانیاں دیکھنے کو
مکانوں کی چھت پر کھڑے ہو کے یارو
جو ہم ننگے پاؤں کے تلوے جلاتے
تو اپنے بدن کی حرارت سے ساری نسیں پھڑپھڑاتیں
مگر لڑکیوں کو خبر تک نہ ہوتی


اگر اب مکانوں کی اونچی چھتوں پر
کھڑے ہو کے تم نے
تنومند جسموں میں سورج کی تابانیاں دیکھنی ہوں
تو تلوے جلانے سے بہتر یہی ہے
کہ کچھ گنگناؤ
تمہارے بدن کی نسیں سرد کرنے کو
سب لڑکیاں باخبر ہو چکی ہیں