ازل سے ابد

میرے ہاتھوں نے تجھ کو چھوا تک نہیں
مجھ کو سورج کی اس روشنی کی قسم
تو کہیں بھی رہے
میں کہیں بھی رہوں
دل ترے پاس ہے
میں ازل سے ابد تک ترے ساتھ ہوں
تو مرے ساتھ ہے