جس طرف لے کے ہوا جاتی ہے چل دیتے ہیں
جس طرف لے کے ہوا جاتی ہے چل دیتے ہیں پھول چن لیتے ہیں کانٹوں کو مسل دیتے ہیں خیر خواہی کے طلب گار نہیں ہم لوگو کوئی مشکل ہو تو حالات کا حل دیتے ہیں ظالموں کو بھی سکھاتے ہیں محبت کرنی دل کو احساس کو ذہنوں کو بدل دیتے ہیں خاک صحرا کی نہیں عقل اڑایا کرتی دعوت فکر و نظر دشت و جبل ...