Tanveer Anjum

تنویر انجم

ممتاز پاکستانی شاعرات میں نمایاں

One of the prominent Pakistani women poets.

تنویر انجم کی نظم

    میری پر تشدد زندگی

    ہم ہر صبح ملتے ہیں مگر بہت کم گفتگو کرتے ہیں پھر بھی کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ میں نہ سوچوں کہ میں نے پچھلا دن کیسے گزارا تھا میں نے ٹھیک ٹھیک کھانا کھایا تھا کلف لگے کپڑے پہنے تھے ایک کار میں سفر کیا تھا صاف ستھری میز پر کام کیا تھا گھر کی کچھ پرانی چیزیں نئی چیزوں سے بدل دینے کے لیے ...

    مزید پڑھیے

    پہلے موسم کے بعد

    جنم کا پہلا دیو مالائی موسم گزر گیا اور تم رک گئے آخری قدم کے آگے دیوار کی اینٹیں چنتے چنتے رات ہو گئی تو میں نے سوچا جانے زنجیروں کا طول کون سے موسم سے کون سے موسم تک ہے مگر آگے صرف لا محدودیت ہے یا پھر دیوار جس کی اینٹوں کا گارا وقت کی مٹی سے بنا ہے تنہائی کا پانی آخری قدم کے آگے ...

    مزید پڑھیے

    بے رحم شاعروں کے جرم

    تمہیں پورا حق ہے ناراض ہونے کا ہم بے رحم شاعروں سے ہم نے تمہیں اک تماشا بنا دیا تمہارے دل میں دفن گہرے ترین رازوں تک ہماری نظر پہنچ گئی اور ہم نے تمہیں شرمندہ کر دیا دنیا کے سامنے تمہارے رازوں پر نظمیں لکھ کر تم ہمارے جرم پر ہمیں ہتھکڑی نہ لگوا سکے ہمیں عدالت نہ لے جا سکے نہ ...

    مزید پڑھیے

    خار چنتے ہوئے

    میں نے اپنی زندگی خواب دیکھنے لڑنے اور خار چننے میں ضائع کی مجھے افسوس ہے خواب مجھے خوش کرتے رہے اور محبت کے لمحوں کو ملتوی کرتے رہے بہت معمولی باتوں کے لیے مجھے ذلیل کیا گیا اور میرے تخیل نے مجھے ان لوگوں سے طویل جنگوں میں ضائع کیا جنہیں چند لفظوں سے شکست کی جا سکتی تھی میری ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 4 سے 4