میں کیا سمجھوں ترے وعدے سے کیا اظہار ہوتا ہے
میں کیا سمجھوں ترے وعدے سے کیا اظہار ہوتا ہے کبھی اقرار ہوتا ہے کبھی انکار ہوتا ہے کسی سے کب کسی کے درد کا اظہار ہوتا ہے وہی کچھ خوب کہہ سکتا ہے جو بیمار ہوتا ہے الٰہی خیر دوہری چوٹ ہے کس طرح اٹھے گی دل مجروح میں پیوست پھر سوفار ہوتا ہے برہمن جانتا ہے مجھ کو میں جیسا مسلماں ...