تجھ کو پانے کے لیے خاک تمنا ہو جاؤں
تجھ کو پانے کے لیے خاک تمنا ہو جاؤں تیرے قدموں میں بکھر کر ترا رستہ ہو جاؤں اور کب تک میں کروں مدح سرائی اپنی مجھ کو توفیق دے یارب کہ میں تیرا ہو جاؤں تجھ کو کوئی بھی کبھی میرے سوا دیکھ نہ پائے آنکھ میں بھر لوں تجھے اور میں اندھا ہو جاؤں چند لمحوں کے لیے خود کو مکمل دیکھوں بے ...