Sulaiman Khateeb

سلیمان خطیب

سلیمان خطیب کے تمام مواد

4 نظم (Nazm)

    پیارا وطن ہمارا

    نیلے گگن میں جیسے چاندی کا اک کبوتر دنیا کی آرزو ہے پیارا وطن ہمارا ہر بات سیدھی سیدھی گیتا کا پاٹھ جیسے گوتم کی گفتگو ہے پیارا وطن ہمارا خسرو کے گیت جس میں تلسی کے پیارے دوہے اک پیار کا سبو ہے پیارا وطن ہمارا اک آفتاب تازہ دھیرے ابھر رہا ہے پورب کا خوبرو ہے پیارا وطن ہمارا انمول ...

    مزید پڑھیے

    مخدوم

    دھوم گھر گھر مچی میرے مخدوم کی اللہ میری خوشی نکو پوچھو سکھی بیل منڈوے چڑھی گوداں سب کے بھری کاج کی میں بڑی آج ڈھولک اڑی میرے مخدوم کی تیرے پیارے وچن ہیرے موتیاں رتن مہکتا کیوڑے کا بن ہلکی ہلکی چبھن میٹھی میٹھی جلن میں تو واری گئی میرے مخدوم کی چھوڑو چھوڑو صنم تمنا میری ...

    مزید پڑھیے

    آہ زورؔ صاحب

    کیا قیامت ہے ایک ساتھی کا بیچ رستے میں ساتھ چھوٹا ہے زور بازو تھے زورؔ اردو کے آج اردو کا زور ٹوٹا ہے کون دنیا سے اٹھ گیا محسن کس کے غم میں یہ کھو گئی اردو زورؔ صاحب کے ایک جانے سے کتنی کمزور ہو گئی اردو

    مزید پڑھیے

    سفیر امن

    دنیا میں کون مرتا ہے اپنے مکاں سے دور بھائی بہن سے بیوی سے بچوں سے ماں سے دور ہندوستاں کا لعل ہے ہندوستاں سے دور یہ موت کیسی موت ہے سارے جہاں سے دور ایسی کڑی تھی کس کی نظر تجھ کو کھا گئی پردیس میں یہ کیسے تجھے موت آ گئی او جانے والے دیکھ تو اپنے وطن کو دیکھ خون جگر میں ڈوبے ہوئے مرد ...

    مزید پڑھیے