پیارا وطن ہمارا
نیلے گگن میں جیسے چاندی کا اک کبوتر دنیا کی آرزو ہے پیارا وطن ہمارا ہر بات سیدھی سیدھی گیتا کا پاٹھ جیسے گوتم کی گفتگو ہے پیارا وطن ہمارا خسرو کے گیت جس میں تلسی کے پیارے دوہے اک پیار کا سبو ہے پیارا وطن ہمارا اک آفتاب تازہ دھیرے ابھر رہا ہے پورب کا خوبرو ہے پیارا وطن ہمارا انمول ...