مجھے معلوم ہے
مجھے معلوم ہے میری تمام ان سنی دستکوں بنا پڑھی چٹھیوں مایوس درخواستوں کے عوض ایک لمبی خاموشی کے بعد وہ کھٹکھٹائے گا میرا در اور میں گھر پر نہیں ملوں گا
مجھے معلوم ہے میری تمام ان سنی دستکوں بنا پڑھی چٹھیوں مایوس درخواستوں کے عوض ایک لمبی خاموشی کے بعد وہ کھٹکھٹائے گا میرا در اور میں گھر پر نہیں ملوں گا
ہم نہ سہی تم نہ سہی مگر اب بھی کوئی لڑکا کسی لڑکی کے گھر کے سامنے چلچلاتی دھوپ میں کھڑا ہوگا کسی بہانے تم نہ سہی میں نہ سہی مگر اب بھی کوئی لڑکی گھر کی کھڑکی تک آنے میں جھجکتی ہوگی کہ اس پاگل لڑکے کی حوصلہ افزائی نہ ہو جائے میں نہ سہی تم نہ سہی مگر وہ لڑکا اب بھی مس کرتا ہوگا وہ ...
بادل برکھا ندیاں ساگر ساگر بادل برکھا ندیاں ایک ڈور کا حصہ ہیں فردا کے سانچے میں کل اور آج یوں ہی ڈھل جاتے ہیں کل اور آج اور کل آپس میں جدا نہیں ہو پاتے ہیں گزرے لمحے ختم نہیں ہو جاتے ہیں میرا نظارہ میری نظر میرے حوالے میرے تیور میرا تلفظ میری زبان میری جہالت میرا گیان میرے تخیل ...