آؤ چلیں ہم چاند پر
تاروں بھری اک رات ہو قصوں میں کوئی بات ہو اک بڑھیا روئی کاتتی اور گھی کے لڈو بانٹتی پیتل کی گھنٹی بولتی کانوں میں رس ہے گھولتی گھنگھرو کھنک کر رہ گئے تارے چھٹک کر رہ گئے جب نیند آئے دور سے ہم کو منائے دور سے آؤ چلیں ہم چاند پر تاروں بھری اک رات میں