سراج گلاؤٹھوی کے تمام مواد

5 غزل (Ghazal)

    جسم کا جیسے جان سے رشتہ

    جسم کا جیسے جان سے رشتہ میرا اردو زبان سے رشتہ گل کا جو گلستان سے رشتہ میرا ہندوستان سے رشتہ اس کا ہے کل جہان سے رشتہ جس کا امن و امان سے رشتہ بھید کھلنے پہ ہوگی رسوائی توڑ دے جھوٹی شان سے رشتہ ان پروں کو سنبھال کر رکھنا جو نباہیں اڑان سے رشتہ حوصلوں نے بلندیاں پائیں جڑ گیا ...

    مزید پڑھیے

    تیری یادوں کی چلیں پروائیاں

    تیری یادوں کی چلیں پروائیاں درد نے پھر دل میں لیں انگڑائیاں ہو مبارک تم کو بزم آرائیاں راس ہم کو آ گئیں تنہائیاں اب تو خوابوں میں بھی تم آتے نہیں مجھ کو ڈستی ہیں مری تنہائیاں یہ صلہ ہم کو وفا کر کے ملا ہر طرف ہونے لگیں رسوائیاں زخم دل کے پھر ہرے ہونے لگے یوں ہوئیں دل میں چمن ...

    مزید پڑھیے

    پھول کو خار مت کیجئے

    پھول کو خار مت کیجئے راہ دشوار مت کیجئے غیرت عشق کہتی رہی غم کا اظہار مت کیجئے میں نہ ہو جاؤں پاگل کہیں اس قدر پیار مت کیجئے بھائی آپس میں بٹ جائیں گے گھر میں دیوار مت کیجئے دل میں گر غیر کی بات ہے ہم سے اظہار مت کیجئے لوٹ کر وقت آتا نہیں وقت بے کار مت کیجئے دل کے زخموں کا ...

    مزید پڑھیے

    چارہ گر اب نہ دے دوا مجھ کو

    چارہ گر اب نہ دے دوا مجھ کو اب تو درکار ہے دعا مجھ کو ساتھ جب ناخدا نے چھوڑ دیا یاد آیا بہت خدا مجھ کو موت لے لے گی اپنی باہوں میں زندگی دے گی جب دغا مجھ کو میں نے چلنا جسے سکھایا تھا وہ بتاتا ہے راستہ مجھ کو چار دن کی تھی زندگی یہ سراجؔ چار دن نے رلا دیا مجھ کو

    مزید پڑھیے

    تمہاری ذات سے مجھ کو لگاؤ ہے اب تک

    تمہاری ذات سے مجھ کو لگاؤ ہے اب تک تمہاری سمت ہی دل کا جھکاؤ ہے اب تک ندی میں پیار کی یکساں چڑھاؤ ہے اب تک وہی ہے شوق وہی دل میں چاؤ ہے اب تک جو ایک روز تری بے رخی نے بخشا تھا ہمارے دل میں سلامت وہ گھاؤ ہے اب تک وہ جس میں پیار کا ہم نے سفر کیا تھا کبھی ندی کنارے وہ پیاری سی ناؤ ہے ...

    مزید پڑھیے