Sidra Afzal

سدریٰ افضل

سدریٰ افضل کے تمام مواد

9 نظم (Nazm)

    بنجر خیالی کے دن

    روح بے چین ہے چشم پر آب سے بارشوں کی توقع بھی بیکار ہے لفظ گر ساعتیں شاعری کے ترنم سے سرشار تو ہیں مگر نظم کے سات سر میری کہنہ سماعت سے ٹکرا کے واپس کہیں جا چکے ہیں مری ذات خاموشیوں کے سفر پر روانہ ہے اور میں پرانے گھروں کے جھروکوں سے تعبیر کے سلسلے جوڑتی پھر رہی ہوں سبھی کوششیں ...

    مزید پڑھیے

    کھوج

    میں اپنا نام اور پیدائش کھوج رہی ہوں ایک ایسی خوردبین سے جس میں پچیسویں صدی کی آنکھیں لگی ہوئی ہیں وہ آنکھیں جن کی پتلی سفید اور سکلیرا سیاہ ہے وہ آنکھیں جو دور تک دیکھ سکتی ہیں اور آٹھواں رنگ پہچان سکتی ہیں جنہیں بائسویں صدی نے دریافت کرنے کا دعویٰ کیا تھا مگر یہ المیہ جس کی ...

    مزید پڑھیے

    رد تشکیل

    خدائی میرے باطن میں اترتی سرد شاموں کو کسی تعبیر کے مرقد پہ اک دن چھوڑ آئے گی مرے اشعار کی تکرار سے عاجز میرے الفاظ کے ٹکڑوں سے اپنی آہنی دیوار اور شجرے سجائے گی خدائی مجھ سے مجھ کو چھین کر اپنا بنانے کی تمنا میں مرے ہاتھوں سے میری انگلیاں کاٹے گی محنت سے اور اس پر فکر کا کلمہ ...

    مزید پڑھیے

    گل داؤدی

    الماری میں پڑے برتنوں کے ساتھ ایک عطیہ دان جو صدقے کے سکوں سے بھرا پڑا ہے آج اس میں چند سکے اور ڈال دئے جائیں گے تاکہ بلائیں دور رہیں لیکن بلاؤں کو دور رکھنا اتنا آسان کیسے ہے معلوم نہیں کیا اندر کی بلاؤں سے چھٹکارا پانے کی کوئی ایسی آسان تدبیر بھی موجود ہے شاید گوگل کرنا پڑے مگر ...

    مزید پڑھیے

    اداکار

    مرے راز داں میری آنکھوں میں دیکھو بتاؤ مجھے کیا کہیں خوف ہے کیا کہیں کوئی خواہش مچلتی ہوئی پا برہنہ ملی کیا مری آنکھ کے بانکپن میں نقاہت تو ابھری نہیں محبت کا دھاگا جو الجھا ہوا ہے کہیں اس کی سرخی تو آنکھوں میں دکھتی نہیں مرے راز داں میری باتوں کو سوچو بتاؤ مجھے کیا کہیں ان میں ...

    مزید پڑھیے

تمام