Shifa Kajgavnwi

شفا کجگاؤنوی

شفا کجگاؤنوی کی نظم

    تلاش

    نہ جانے کیوں یہ لگ رہا ہے جیسے کھو گیا ہے کچھ کبھی یہ لگ رہا ہے جیسے ہم نے پا لیا ہے کچھ وہ کیا ہے جو کہ کھو گیا وہ کیا تھا جس کو پا لیا یہ بات مشتمل ہے ایک عرصہ‌ٔ عقیل پر قلندر ایک رو‌ نما ہوا تھا اک سبیل پر وہ پہلے علم و فن کی پوری پیاس کو جگاتا تھا سوال پوچھتا تھا اور تشنگی بجھاتا ...

    مزید پڑھیے

    قتل چراغاں

    آج پھر قتل چراغاں کا یہ منظر دیکھو آج پھر خاک سی اڑتی ہے چمن زاروں میں پھوٹا پھر خون کا سوتا کہیں کوہساروں میں آج پھر مقتل انساں پہ بڑی رونق ہے آج پھر صورت‌ شیطاں پہ بڑی رونق ہے کچھ دھماکوں نے جو تصویر بدل ڈالی ہے خاک بھی خاک نہیں ہے یہاں اب لالے ہے بن کے کون آیا ہے اب نوع بشر کا ...

    مزید پڑھیے

    خودداری

    کسی چراغ سے ہنس کر کہا یہ آندھی نے کہ میرے سامنے اوقات کیا تمہاری ہے بڑے ہی فخر سے بولا چراغ اے آندھی جو بجھ گیا تو شہیدوں میں نام ہوگا مرا جلا رہا تو اندھیرا غلام ہوگا مرا

    مزید پڑھیے

    عید

    چلو ہم عید منائیں کہ جشن کا دن ہے خوشی کے گیت سنائیں کہ جشن کا دن ہے رخوں پہ پھول کھلائیں کہ جشن کا دن ہے دلوں میں پریت جگائیں کہ جشن کا دن ہے مگر رکو ذرا ٹھہرو یہ سسکیاں کیسی خوشی کہ رت میں دکھوں کی یہ بدلیاں کیسی سنو یہ غور سے مائیں بلک رہی ہیں کہیں یہ دیکھو بچوں کی آنکھیں چھلک ...

    مزید پڑھیے

    سانپ سیڑھی

    وہ سانپ سیڑھی کا کھیل تھا جو ہم عہد طفلی میں کھیلتے تھے اگرچہ سانپوں سے گھر بھی جاتے جو کوئی ان میں سے ڈس بھی لیتا تو واپس اپنی جگہ پہ جاتے وہ زہر ہوتا تھا اتنا ہلکا کہ مر نہ پاتے پھر اپنی جد و جہد کی خاطر ہم اٹھ کے قسمت کو آزماتے اور ایسا ہوتا بھی تھا کہ اکثر ہمیں وہ سیڑھی ملی ہے جس ...

    مزید پڑھیے

    تصویر

    ہوں اک عرصے سے کوشش میں کہ میری ادھ بنی تصویر اپنے پایۂ تکمیل تک پہنچے کئی خط کھینچ رکھے ہیں بنانا چاہتی ہوں کچھ حسیں چہرے اچھلتے کودتے ہنستے ہوئے بچوں کے بھی خاکے مگر جب ان کے ہونٹوں پر تبسم کھینچنا چاہوں تو کچھ چہرے ابھرتے ہیں کہ ان کی جلتی آنکھیں جن میں آمیزش دکھوں کی ہے سوال ...

    مزید پڑھیے

    اعتراف

    کبھی ایسا بھی ہوتا ہے سوالوں کی کوئی اک بھیڑ مجھ کو گھیر لیتی ہے تو یہ محسوس ہوتا ہے کہ میں پابندیوں کے اس قفس کو توڑ کر باہر نکل آؤں میں اس دنیا کو دیکھوں اور بہت نزدیک سے دیکھوں ذہن میں کلبلاہٹ ان سوالوں کے بھی حل ڈھونڈوں جو کچھ میرے ہیں اور کچھ دوسروں نے مجھ سے پوچھے ہے کسی کو ...

    مزید پڑھیے