خودداری

کسی چراغ سے ہنس کر کہا
یہ آندھی نے
کہ میرے سامنے
اوقات کیا تمہاری ہے
بڑے ہی فخر سے بولا چراغ
اے آندھی
جو بجھ گیا تو
شہیدوں میں نام ہوگا مرا
جلا رہا تو
اندھیرا غلام ہوگا مرا