Shankar Lal Shankar

شنکر لال شنکر

شنکر لال شنکر کی غزل

    غم دوست کو آسائش دنیا سے غرض کیا

    غم دوست کو آسائش دنیا سے غرض کیا بیمار محبت کو مسیحا سے غرض کیا سر تا بہ قدم بندۂ تسلیم و رضا ہوں مجھ عاشق صادق کو تمنا سے غرض کیا کوچہ ہے ترا اور ہے دن رات کا چکر وحشی کو ترے گلشن و صحرا سے غرض کیا وعدہ نہ کرو جلوۂ دیدار دکھاؤ امروز کے مشتاق کو فردا سے غرض کیا تم باغ میں جاتے ہو ...

    مزید پڑھیے

    چمن چمن ہی نہیں ہے جو لالہ زار نہیں

    چمن چمن ہی نہیں ہے جو لالہ زار نہیں ہم اس کو دل نہیں کہتے جو داغدار نہیں میں چل رہا ہوں زمانے کے ساتھ ساتھ مگر فضا زمانے کی پھر بھی تو سازگار نہیں رقیب جھوٹ کہے گا تو سچ سمجھ لو گے کہیں گے سچ بھی اگر ہم تو اعتبار نہیں میں ان کے حسن کو الزام دینے والا کون جب اپنے دل پہ مجھے خود ہی ...

    مزید پڑھیے

    دل اگر داغ دار ہو جاتا

    دل اگر داغ دار ہو جاتا اک سراپا بہار ہو جاتا دامن صبر ہجر کے ہاتھوں کیوں نہ یوں تار تار ہو جاتا وائے مجبوریاں محبت کی ضبط پر اختیار ہو جاتا میں نے یوں شکوۂ جفا نہ کیا وہ اگر شرمسار ہو جاتا پاس ہوتا اگر وہ جان بہار بے نیاز بہار ہو جاتا اک نگاہ کرم جو ہو جاتی پھر تو بیڑا ہی پار ...

    مزید پڑھیے

    مقدر اپنا برگشتہ مخالف آسماں اپنا

    مقدر اپنا برگشتہ مخالف آسماں اپنا وہ کیا روٹھا کہ دشمن ہو گیا سارا جہاں اپنا الٰہی ہو گیا بے وجہ دشمن باغباں اپنا کہاں لے جائیں گلشن سے اٹھا کر آشیاں اپنا بگڑ جائے نہ گلچیں ہے زمانے کی ہوا بگڑی بنایا تو ہے بلبل شاخ گل پر آشیاں اپنا فسانہ بن کے اپنا عشق دنیا کی زباں پر ہے دیا ...

    مزید پڑھیے

    ان کی صورت نظر نہیں آتی

    ان کی صورت نظر نہیں آتی شب غم کی سحر نہیں آتی یوں تو گردش میں ہے نظر ان کی ہم جدھر ہیں ادھر نہیں آتی قتل بیمار کو کرو آ کر چارہ سازی اگر نہیں آتی آنے والی تو تھی مگر کب تک موت کی کچھ خبر نہیں آتی جمع ہیں میکدے میں متوالے کیوں گھٹا جھوم کر نہیں آتی کون سی وہ بلا ہے ہجر کی شب جو ...

    مزید پڑھیے

    قاصد نہیں یہ وقت سوال و جواب کا

    قاصد نہیں یہ وقت سوال و جواب کا اب حال غیر ہے دل خانہ خراب کا تم دیکھنے کی چیز ہو دیکھا کرے کوئی یہ حسن یہ جمال یہ عالم شباب کا تمہید بے خودی تھا کہاں تھا حواس و ہوش خلوت میں آ کے ان کا الٹنا نقاب کا کیا آتش فراق نے دل پر اثر کیا ان آنسوؤں میں میرے مزا ہے کباب کا ہم نے تو اپنی ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 3