ہوا پہ چل رہا ہے چاند راہ وار کی طرح
ہوا پہ چل رہا ہے چاند راہ وار کی طرح قدم اٹھا رہی ہے رات اک سوار کی طرح فصیل وادئ خیال سے اتر رہی ہے شب کسی خموش اور اداس آبشار کی طرح تڑپ رہا ہے بارشوں میں میرے جسم کا شجر سیاہ ابر میں گھرے ہوئے چنار کی طرح انہی اداسیوں کی کائنات میں کبھی تو میں خزاں کو جیت لوں گی موسم بہار کی ...