Shahbaz Nayyar

شہباز نیّر

  • 1983

شہباز نیّر کے تمام مواد

7 غزل (Ghazal)

    وہ جو اک پھول ہے پتھر بھی تو ہو سکتا ہے

    وہ جو اک پھول ہے پتھر بھی تو ہو سکتا ہے نرم لہجہ کبھی خنجر بھی تو ہو سکتا ہے کیا ضروری ہے کہ چاہت میں وہ سینے سے لگے اس لپٹنے کا سبب ڈر بھی تو ہو سکتا ہے دور سے پھول جسے آپ نے بھجوائے ہیں آپ سے مل کے وہ بہتر بھی تو ہو سکتا ہے ہم جسے آپ کے آنچل کی دھنک سمجھے ہیں کوئی خوش رنگ سا منظر ...

    مزید پڑھیے

    جو میری آنکھوں سے جھانکتی ہے تری کہانی ہے یا نہیں ہے

    جو میری آنکھوں سے جھانکتی ہے تری کہانی ہے یا نہیں ہے اگر نہیں ہے تو پھر بتاؤ یہ رائیگانی ہے یا نہیں ہے کسی کے شجرے میں کیا لکھا ہے مجھے غرض ہی نہیں ہے اس سے زباں کھلے گی تو علم ہوگا وہ خاندانی ہے یا نہیں ہے میں اپنی تنہائی تن پہ اوڑھے پلٹ رہا ہوں یہ دیکھنے کو وہ آج بھی اپنی بے ...

    مزید پڑھیے

    کسی کی مہندی کا رنگ ہاتھوں سے دھو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی

    کسی کی مہندی کا رنگ ہاتھوں سے دھو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی وہ دل سے چاہے جو میرا ہونا تو ہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی جو شام ڈھلتے ہی میری آنکھوں میں جھلملاتا ہے چاند بن کر وہ اپنے سینے میں میری دھڑکن سمو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی جو اپنے زخموں کو میری نظروں سے دور رکھنے کا سوچتا ...

    مزید پڑھیے

    وہ ثمر تھا میری دعاؤں کا اسے کس نے اپنا بنا لیا

    وہ ثمر تھا میری دعاؤں کا اسے کس نے اپنا بنا لیا مری آنکھ کس نے اجاڑ دی مرا خواب کس نے چرا لیا تجھے کیا بتائیں کہ دل نشیں ترے عشق میں تری یاد میں کبھی گفتگو رہی پھول سے کبھی چاند چھت پہ بلا لیا مجھے پہلے پہلے جو دیکھ کر ترا حال تھا مجھے یاد ہے کبھی جل گئیں تری روٹیاں کبھی ہاتھ تو ...

    مزید پڑھیے

    میں پور پور تلک عشق میں نکھرنے لگا

    میں پور پور تلک عشق میں نکھرنے لگا ترا وصال محبت میں رنگ بھرنے لگا تبھی سے میرے بزرگوں کو فکر ہونے لگی میں ایک دن میں کئی بار جب سنورنے لگا مزا خلوص میں ہوتا ہے گفتگو میں نہیں جسے سمجھ نہیں آئی وہ بات کرنے لگا وہ جتنی دیر سے ڈوبا مری محبت میں میں اتنا جلد ہی اشعار میں ابھرنے ...

    مزید پڑھیے

تمام