شبنم کمالی کی نظم

    تاج محل بنائیں گے

    چاند ستاروں کی دنیا میں اک دن ہم بھی جائیں گے ننھی منی پیار کی دنیا مل کر وہاں بسائیں گے سونے چاندی کی اینٹوں کو ڈھونڈ کے لائیں گے تاج محل بنوایں گے چندا ماما کی نگری میں پھول کہاں سے آئے گا رونق اپنے تاج محل کی آخر کون بڑھائے گا اپنے دیس سے ہم پھولوں کو چن چن کر لے جائیں گے تاج ...

    مزید پڑھیے

    روپ نگر کی سیر

    ننھے منے دو بچوں کی ہے دلچسپ کہانی روپ نگر کی سیر کریں گے بات جو دل میں ٹھانی لاکھ منایا ماں نے لیکن بات نہ اس کی مانی صبح سویرے گھر سے نکلے گھر والوں سے چھپ کے چلتے چلتے دونوں بچے اک جنگل میں پہنچے شدت کی گرمی تھی اس پہ دونوں ہی تھے بھوکے تھوڑی دیر چلے جنگل میں دیکھا باغ ...

    مزید پڑھیے

    اپنے گاؤں میں

    جب کسی فرصت میں ہم آتے ہیں اپنے گاؤں میں کیا بتائیں کیا خوشی پاتے ہیں اپنے گاؤں میں روز گھر سے ہم نکلتے ہیں ٹہلنے کے لئے ساتھ ہو جاتے ہیں کچھ بچے بھی چلنے کے لئے کب کمی ہوتی ہے کچھ بھی دل بہلنے کے لئے پیار کے جب گیت ہم گاتے ہیں اپنے گاؤں میں کیا بتائیں کیا خوشی پاتے ہیں اپنے گاؤں ...

    مزید پڑھیے

    باتونی میاں

    رہتے ہیں قصبے میں میرے ایک باتونی میاں روکنے سے بھی نہیں رکتی کبھی ان کی زباں دھن یہی ہر دم ہے ان کی قوم کا لیڈر بنوں قوم پیچھے ہو مرے میں قوم کے آگے رہوں فرق کچھ تذکیر اور تانیث میں کرتے نہیں گفتگو میں پھر بھی وہ لاتے ہیں الفاظ حسیں ایک دن بولے کہ میں جاتا ہوں پڑھنے کے لئے گھومتی ...

    مزید پڑھیے