Sajjad Zaheer

سجاد ظہیر

  • 1905 - 1973

نامور فکشن رائیٹر، ناول نگار و برصغیر کی ترقی پسند تحریر کے رہنماؤں میں سے ایک

Renowned Urdu fiction writer, novelist and one of the pioneers of the Progressive writers’ movement in the subcontinent.

سجاد ظہیر کے تمام مواد

11 مضمون (Articles)

    ادب اور زندگی

    علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی کی کسی ادبی مجلس میں زبان کھولناآسان کام نہیں ہے۔ ہر باہر سے آنے والے کو اس کا احساس ہوتا ہے کہ یہ سید احمد خاں، حالی، شبلی، حسرت موہانی کی فکر اور ان کے تخلیقی سرچشموں کا مرکز ہے۔ اور اس کے قیام سے لے کرآج تک اردو نثر ونظم کی بیش بہا اصناف ادب ہمیں علی گڑھ ...

    مزید پڑھیے

    اردو کے نثری ادب پر انقلاب روس کا اثر

    انقلاب روس کا تمام اقوام مشرق پر گہرا اثر پڑا۔ دنیا کی پہلی مزدوروں اور کسانوں کی حکومت کے قیام، سر مایہ داری اور جاگیری نظام کے خاتمے اور روسی سلطنت میں محکوم ایشیائی اقوام کی آزادی نے مشرقی قوموں کی آزادی کی تحریکوں میں نیا جوش اور ولولہ پیدا کیا۔ ایک نیا انقلابی فلسفہ، ...

    مزید پڑھیے

    حالی کی شاعرانہ اہمیت

    ادب اور آرٹ کی تاریخ پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ کبھی کبھی قوموں اور افراد کی طرح، وہ ایسی منزل پر پہنچ جاتے ہیں جب ان میں نمو اور ترقی کی رفتار دھیمی ہوتے ہوتے جیسے رک جاتی ہے۔ جدّت نظر کی دل کشی، فکر کی جولانی اور مسائل حیات پر ایسا تبصرہ کرنے کی قوت اور صلاحیت، جوذہن کو ...

    مزید پڑھیے

    امیر خسرو دہلوی اور ان کی شاعری

    میں آج کل دلی کے جس حصے میں رہتا ہوں وہ حوض خاص کہلاتا ہے، جو قطب مینار سے تقریباً دو ڈھائی میل کے فاصلے پر ہے۔ یہاں سے تقریباً اتنے ہی فاصلے پر حضرت نظام الدین اولیا کا بھی مقبرہ ہے۔ امیر خسرو دہلوی کا مزار بھی خواجہ صاحب کے مزار کے پاینتی، انھیں کے مقبرہ میں ہے۔ خیال کی دنیا ...

    مزید پڑھیے

    ایک خواب اور بھی اے ہمت دشوار پسند

    ’’ایک خواب اور‘‘ اردو کے ممتاز معروف ترقی پسند شاعر سردار جعفری کا تازہ ترین مجموعہ کلام ہے۔ یہ مجموعہ سردار جعفری کے آخری مجموعہ کلام ’’پتھر کی دیوار‘‘ کے تقریباً دس سال بعد شائع ہوا ہے اور اس طرح اس میں ان کے آخری دس سال یعنی ۱۹۵۳ء سے لے کر۱۹۶۴ء کے آخر تک کا کلام جمع ...

    مزید پڑھیے

تمام

14 نظم (Nazm)

    کھوئی کھوئی رات

    نگاہوں سے اوجھل رہو تم ہزاروں پردوں کے پیچھے غائب ہو جاؤ اور دل میں ایسا سناٹا چھا جائے جیسا جنازہ نکلنے کے بعد کسی گھر میں ہوتا ہے لیکن نہ جانے کیا ہے کہ جب خواب اور بیداری کے درمیان کھوئی کھوئی سی الم ناک بوجھل رات ختم ہونے کے قریب آتی ہے اور بے چینی خود تھکی ہاری بے ہوشی کے گلے ...

    مزید پڑھیے

    پرانا باغ

    کیسا سناٹا ہے یا رب اور کیسی تلملاتی مضطرب تنہائی ہے آوازیں آتی ہیں لیکن ملی جلی اونچی نیچی معنی مطلب کو صرف ذرا سا چھوکر ادھر ادھر بہہ جاتی ہیں اک یاد کی خوشبو آتی ہے رنگین منقش تتلی کے تھرتھراتے پر جیسے لیکن وہ بھی اک جھونکا لے کر اڑ جاتی ہے

    مزید پڑھیے

    باڑھ

    ندی کی لہریں سوتے سوتے جیسے ایک دم جاگ پڑیں اور جھپٹ پڑیں ان گیلے گیلے مٹی بالو کنکر پتھر اور سیمنٹ کے پشتوں پر جن سے ان کو باندھ کے سب نے رکھ چھوڑا تھا لہک لہک کر ناچ ناچ کر شور مچاتی چاروں اور گلی گلی کوچے کوچے میں گھروں میں صحنوں میں کمروں باغوں میں کونے کونے میں وہ جھٹ پٹ گھس ...

    مزید پڑھیے

    ہونٹوں سے کم

    ہونٹوں سے کم گرم مہکتی سانسوں سے نم آنکھوں سے تم نے پوچھا کیا ہم سے محبت کرتے ہو بس ایک حرف منہ سے نکلا ہاں کتنا معمولی چھوٹا سا یہ نا مکمل لفظ ہے کیسے دکھلائیں تم کو اس پوشیدہ خوابیدہ وادی کو جس میں نور کی بارش ہوتی ہے جھرنے بہتے ہیں نغموں کے اور بسے قد آور پیڑ چنار کے اپنے جھل مل ...

    مزید پڑھیے

    برسات کی رات

    بھیگی ہری اوڑھنیاں اوڑھے جوہی چنبیلی چمپا کامنی رس بھری ہواؤں کے تھپیڑوں سے کپکپاتی ہیں گھپ اندھیرے میں جگنوؤں کی بے آواز بوندیں ٹپکتی ہیں بیاکل رات خاموشیوں کے سنگیت میں ڈوب گئی ہے مہکتی سانسوں کے نم جھونکے دبے پاؤں بھیتر آ کر بند آنکھوں کو ہلکے سے چوم لیتے ہیں لیکن وہ لجاتی ...

    مزید پڑھیے

تمام

5 افسانہ (Story)

    پھر یہ ہنگامہ۔۔۔

    ’’مذہب دراصل بڑی چیز ہے۔ تکلیف میں، مصیبت میں، ناکامی کے موقعہ پر، جب ہماری عقل کام نہیں کرتی اور ہمارے حواس مختل ہوتے ہیں، جب ہم ایک زخمی جانور کی طرح چاروں طرف ڈری ہوئی بے بسانہ نظریں دوڑاتے ہیں، اس وقت وہ کون سی طاقت ہے جو ہمارے ڈوبتے ہوئے دل کو سہارا دیتی ہے؟ مذہب! اور مذہب ...

    مزید پڑھیے

    جنت کی بشارت

    لکھنؤ اس زوال کی حالت میں بھی علوم اسلامیہ کا مرکز ہے۔ متعدد عربی مدارس آج کل کے پر آشوب زمانے میں شمع ہدایت روشن کیے ہوئے ہیں۔ ہندوستان کے ہر گوشے سے حرارت ایمانی رکھنے والے قلوب یہاں آکر تحصیل علم دین کرتے ہیں اور اسلام کی عظمت قایم رکھنے میں معین ہوتے ہیں۔ بدقسمتی سے وہ دو ...

    مزید پڑھیے

    گرمیوں کی ایک رات

    منشی برکت علی عشاء کی نماز پڑھ کر چہل قدمی کرتے ہوئے امین آباد پارک تک چلے آئے۔ گرمیوں کی رات، ہوا بند تھی۔ شربت کی چھوٹی چھوٹی دکانوں کے پاس لوگ کھڑے باتیں کر رہے تھے۔ لونڈے چیخ چیخ کر اخبار بیچ رہے تھے، بیلے کے ہار والے ہر بھلے مانس کے پیچھے ہار لے کر لپکتے۔ چوراہے پر تانگہ اور ...

    مزید پڑھیے

    دلاری

    گو کہ بچپن سے وہ اس گھر میں رہی اور پلی، مگر سولوہیں ستروہیں برس میں تھی کہ آخر کار لونڈی بھاگ گئی۔ اس کے ماں باپ کا پتہ نہیں تھا۔ اس کی ساری دنیا یہی گھر تھا اور اس کے گھر والے۔ شیخ ناظم علی صاحب خوشحال آدمی تھے گھرانے میں ماشاء اللہ کئی بیٹے اور بیٹیاں بھی تھیں۔ بیگم صاحبہ بھی ...

    مزید پڑھیے

    نیند نہیں آتی

    گھڑ گھڑ گھڑ گھڑ، ٹخ، ٹخ، چٹ، ٹخ ٹخ ٹخ، چٹ چٹ چٹ۔ گزر گیا ہے زمانہ گلے لگائے ہوئے۔ ے۔۔۔ ے۔۔۔ خاموشی اور تاریکی۔ تاریکی، تاریکی۔ آنکھ ایک پل کے بعد کھلی، تکیہ کے غلاف کی سفیدی، تاریکی، مگر بالکل تاریکی نہیں۔۔۔ پھر آنکھ بند ہوگئی۔ مگر پوری تاریکی نہیں۔ آنکھ دباکر بند کی، پھر بھی ...

    مزید پڑھیے